Jun 03, 2017 06:29 pm
views : 754
Location : Different Places
Peshawar- Public Views About Pak/India Match
پشاور،پاک بھارت کرکٹ میچ کے حوالےسے عوام کے تاثرات
چیمپئنز ٹرافی کا سب سے بڑا مقابلہ،پاک بھارت کر کٹ میچ کل کھیلا
جائیگا،قومی کر کٹ ٹیم نے آئی سی سی ایونٹ میں پہلی بار بھارت کو شکست دینے
کیلئے پلان مرتب کر لیا، بیٹنگ لائن کیلئے 10،10اوورز کا اے پلان مرتب
کرلیا گیا اور وکٹیں محفوظ رکھتے ہوئے بتدریج رنز کی رفتار بڑھانے کی کوشش
ہوگی،سخت مقابلے سے قبل قومی ٹیم کی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی
ہیں،کھلاڑیوں کی کھیل کے تینوں شعبوں میں سخت پریکٹس جاری ہے۔
اس سلسلے میں ذرائع ابلا عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک شہری نے
کہا مجھے ہی نہیں پوری قوم کو اس میچ کا انتظار ہے،قوم ی دعاؤں سے پاکستانی
ٹیم کامیابی حاصل کرے گی۔
ایک اور شہری نے کہاجب بھی پاکستان اور بھارت کا میچ ہوتا ہے تو دل کی دھڑکنیں تیز ہوجاتی ہیں ،جیت پاکستان کی ہی ہوگی۔
ایک ار نوجوان نے کہا کہ پاکستان کے پاس دنیا کے بہترین کھلاڑی موجود ہیں۔