Jun 04, 2017 02:55 pm
views : 974
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Chairs meeting regarding New LNG Power Plant
لاہور،وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت توانائی منصوبوں سے متعلق اجلاس
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں پنجاب میں 1200 میگاواٹ کے نئے گیس پاور پلانٹ کے منصوبے کے امور کا جائزہ لیا گیا۔
وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ توانائی
بحران کے خاتمے کیلئے موجودہ حکومت کی سنجیدہ کاوشیں رنگ لائی ہیں، انہوں
نے کہا کہ 1200 میگاواٹ کے گیس پاور پراجیکٹ کیلئے ضروری امور جلد سے جلد
طے کئے جائیں ، توانائی کے دیگر منصوبوں کی طرح اس منصوبے کو بھی تیزی سے
آگے بڑھانا ہے۔
وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ منصوبے پر عملدرآمد کیلئے علیحدہ کمپنی تشکیل دی
جائے ،اس کمپنی کا نام پنجاب تھرمل پاور لمیٹڈ ہو گا،اجلاس میں چیف سیکرٹری
، چیئرمین پنجاب پاور کمپنی ، سیکرٹری توانائی اور متعلقہ حکام نے اجلاس
میں شرکت کی۔