لاہور، مستقبل کے تقاضوں اور ضروریات کو مد نظر رکھ کر ہیومن ریسورس کا انتخاب کرنا ہو گا،شہبازشریف
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا ۔
وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو
بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے لئے بہترین ہیومن ریسورس ضروری ہے ۔انہوں نے
کہا کہ مستقبل کے تقاضوں اور ضروریات کو مد نظر رکھ کر ہیومن ریسورس کا
انتخاب کرنا ہو گا۔
وزیر اعلی نے کہا کہ پیشہ وارانہ ہیومن ریسورس سے اداروں کی استعداد کار
میں اضافہ ہوتا ہے اورعوام کو اچھی خدمات میسر آتی ہیں اس لئے اداروں میں
با صلاحیت ہیومن ریسورس لانے کے لئے اقدامات کرنا ہیں ۔
اجلاس میں صوبائی وزیر مجتبی شجاع الرحمن ، ایم این اے حمزہ شہباز شریف،
مشیر ڈاکٹر عمر سیف ، چیف سیکرٹری ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ، متعلقہ حکام کے
علاوہ ایچ آر ماہرین نے اجلاس میں شرکت کی۔