اسلام آباد،پاک بھارت میچ کے حوالے سے شہریوں کی آرا
شہر اقتدار کے باسی قومی کرکٹ ٹیم کے لئے پر امید ہیں ،شہریوں کہنا ہے کہ جیت اسی کی ہوگی جو محنت کر ے گا اور کارکردگی دکھائے گا ۔
پاک بھارت کرکٹ میچ کے حوالے سے شہری کافی پر جوش دکھائی دے رہے ہیں تاہم شہریوں کا کہنا ہے کہ کھیل کو سیاست سے علیحدہ رکھا جائے۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے بزرگ شہری
قربان ستی نے کہا کہ کافی عرصے سے ملک میں کوئی بین الاقوامی میچ نہیں ہوا
ہے جس کی وجہ سے ہمارتی ٹیم کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،کھیل اور
سیاست الگ چیز ہیں دونوں کے علیحدہ ہی رکھا جائے،اس سے کھیل کی جیت ہوگی
کرکٹ کی جیت ہوگی۔
نوجوان کرکٹر فرمان اللہ نے کہا بظاہر انڈیا کی ٹیم مظبوط لگ رہی ہے ،کیوں
کہ انہوں نے پہلے سے ہی تیاری کر رکھی ہے تاہم کرکٹ بائے چانس ہے کچھ بھی
ہو سکتا ہے۔