راولپنڈی،آئی ایس پی آر کی جانب سے بھارتی جارحیت کے خلاف کی جانے والی کاررائی کی ویڈیو جاری کر دی گئی
بھارت کو جارحیت مہنگی پڑ گئی ،پاک فوج کی جوابی کارروائی میں پانچ بھارتی فوجی ہلاک جبکہ متعدد بھارت ی پوسٹیں تباہ ہوگئی ہیں ۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے بھارتی جارحیت کے خلاف کی جانے والی کاررائی کی ویڈیو جاری کر دی گئی ہے
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابقہفتے کے روز
پاکستان اور انڈیا کے درمیان لائن آف کنٹرول پر انڈین فورسز کی فائرنگ کے
جواب میں پاکستانی کارروائی سے پانچ انڈین فوجی مارے گئے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آرآصف غفور نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بتایا ہے کہ واقعہ
لائن آف کنٹرول کے سیکٹر تتہ پانی میں پیش آیا اور جوابی کارروائی میں
انڈین فوج کے متعدد مورچے بھی تباہ ہوئے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز بھی انڈین اور پاکستان افواج کے درمیان فائرنگ کا
تبادلہ ہوا تھا جس میں پاکستان کے زیرانتظام علاقے میں دو افراد زخمی ہوئے
تھے