لاہور،شریف برادران نے کشکول توڑ کر دیگ اٹھا لی ہے،پرویز الٰہی
مسلم لیگ(ق)کے رہنما چوہدری پرویزالہی نے کہا ہے کہ کشکول ٹورنے کا دعویٰ
کرنے والے حکمرانوں نے کشکول چھوڑ کر دیگیں اٹھالی ہیں، بھائی بھی ہیرو، وہ
بھائی بھی ہیرو لیکن کارکردگی زیرو ہے۔ پنجاب کے بجٹ میں غلط اعدادوشمار
پیش کئے گئے، ملک کو خسارے میں ڈبو دیا گیا۔
لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ
شہباز شریف حکومت نے 741 ارب روپے کے قرضے لیے، جن کے سود کی مدمیں 42 ارب
50 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔
پرویز الٰہی نے کہاکہ پتہ نہیں قوم کوقرض اتارنے میں 50 سال لگ جائیں،انہوں
نے کہا کہ حکمرانوں نے بجٹ میں اورنج ٹرین کاقرض شامل نہیں کیا، کشکول
توڑنے کے دعوے کرنے والے خود قرض لے رہے ہیں، پنجاب کی 57 فیصد دیہی آبادی
کا کوئی پرسان حال نہیں، شہباز شریف نے الیکشن خریدنے کیلئے اربوں روپے کے
فنڈ رکھے ہیں، جبکہ فیصل آباد کے اسپتال میں وینٹی لیٹرنہ ہونے سے بچے
انتقال کرگئے۔
چہدری پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ حکمران 9 سال پہلے بھی یہ کہتے تھے کہ 5
ہزار میگاواٹ بجلی کی کمی ہے، آج بھی یہی کہتے ہیں، حکمرانوں کی بے
ضابطگیوں کے خلاف عدالت جائیں گے، جبکہ اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لیا
جائے گا۔