کوئٹہ،گرمی سے بچنے کے لئے شہریوں کا سوئمنگ پولز کا رخ،شائقین کرکٹ قومی ٹیم کی جیت کے لئے پر امید
کوئٹہ کے شہریوں نے گرمی کے روزے آسان کرنے کا حل ڈھونڈ لیا، روزہ دار گرمی
سے بچنے کے لئے سوئمنگ پول میں ٹھنڈے پانی سے نہا کر گرمی کی شدت کو کم کر
رہے ہیں، اور ساتھ شائقین کرکٹ پر امید ہے کہ آج انگلینڈ میں پاکستانی ٹیم
انڈیا کو عبرت ناک شکست دے گی۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ سرفراز سے پر امید ہیں ،سرفراز دھوکہ نہیں دے گااور انشاء اللہ ٹرافی پاکستان میں ہی آئے گی ۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک نوجوان
عبدالکبیرنے کہا روزہ بھی ہے اور لائٹ بھی نہیں ہے تو سوئمنگ پول پر آیا
ہوں جبکہ آج پاکستان اور انڈیا کا میچ بھی ہے ہم دعاگو ہیں کہ پاکستان ہی
جیتے ۔
ایک اور نوجوان نصیراللہ نے کہا کہ سرفراز سے پر امید ہیں کہ جیت پاکستان کی ہی ہوگی اور انشاء اللہ ٹرافی پاکستان میں ہی آئے گی ۔