Jun 05, 2017 11:25 am
views : 704
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 784 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رحجان ،784پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلےروز پیرکو مارکیٹ میں
تیزی کا رحجان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس784پوائنٹس کے
اضافے کے ساتھ49340پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ
میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 302کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 252کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،40کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
کمی جبکہ10کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔