Jun 05, 2017 12:40 pm
views : 599
Location : Sindh High Court
Karachi- Dr Asim Lawyer Media Talk
کراچی،سندھ ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے نکالے جانے کی درخواست مسترد کردی
سندھ ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی درخواست مسترد کردی ہے۔
سندھ ہائیکورٹ میں ڈاکٹرعاصم کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کی درخواست پر
سماعت ہوئی جس میں سندھ ہائیکورٹ نے ڈاکٹرعاصم کانام ای سی ایل سے خارج
کرنیکی درخواست مستردکردی،فیصلہ جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی
بنچ نے سنایا۔
جسٹس جنیدغفارکی سربراہی میں2رکنی بنچ نے26 مئی کوفیصلہ محفوظ کیاتھا، ججز
کا کہناتھا کہ مذکورہ علاج کے لیے تمام سہولیات پاکستان میں دستیاب ہیں، اس
سے پہلے ڈاکٹر عاصم کے وکیل نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ ڈاکٹر عاصم
علاج کیلیے بیرون ملک جانا چاہتے ہیں۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم کے
وکیل نے کہاکہ نو رکنی بینچ نے یہ ریمارکس دیے تھے کہ ڈاکٹر عاصم کا علاج
پاکستان میں ممکن نہیں ہے اور اسی لئے ڈاکٹر عاصم کو ضمانت دی گئی تھی ،کسی
قسم کا کوئی رسک نہیں لے سکتے جلد از جلد سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔