لاہور،سربراہ مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت کا پریس کانفرنس سے خطاب
مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت نے نہال ہاشمی کو قربانی کا بکرا قرار
دے دیا کہتے ہیں وزیر اعظم کے کہنے پر نہال ہاشمی نے تقریر کی نوازشریف نے
شہباز شریف کے ذریعے سپریم کورٹ پر حملہ کرایا تاہم اس وقت میاں منیر اور
اب نہال ہاشمی کو قربانی کا بکرا بنایا گیاہے۔
مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ شریف برادران ہمیشہ
سے ہی عدلیہ کے خلاف رہے ہیں تاہم پاناما کیس کا فیصلہ انصاف اور قانون کے
مطابق ہو گا،چھوٹی عید سے پہلے بڑی قربانی ہو گی۔
سابق وزیر اعظم نے کہا وزیر اعظم کے صاحب زادے کہتے ہیں کہ وہ بھی جیل گئے
عدلیہ کا احترام کرتے ہیں جبکہ ن لیگ والے اپنے کسی کارکن سے ملنے بھی جیل
نہیں گئے۔
چوہدری شجاعت نے مزید کہا کہ شریف برادران جسٹس سجاد علی شاہ کے ٹیلی فون
ٹیپ کراتے تھے، 27جنوری کو سپریم کورٹ پر حملہ پوری دنیا نے دیکھا، بڑا
منصوبہ بنایا ہے، جے آئی ٹی کے فیصلے کے بعد سامنے لائیں گے۔