کراچی ، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بجٹ سمری اور فنانس بل کی دستاویزات پردستخظ کردیے
صوبہ سندھ کےنئےمالی سال کابجٹ10کھرب43ارب18کروڑ56لاکھ روپےمختص کردیا
گیا،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بجٹ سمری اور فنانس بل کی
دستاویزات پردستخظ کردیے۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے تیار کئے گئے
10کھرب43 ارب 18 کروڑ 56 لاکھ روپےکےبجٹ میں ریونیو اخراجات کا
تخمینہ6کھرب57ارب روپےلگایاگیا ہے۔
اس کے علاوہ سرمایہ جاتی اخراجات کا تخمینہ60ارب روپے لگایا گیا ہے، بجٹ
میں کل ترقیاتی اخراجات کا تخمینہ347ارب روپے اور 245ارب روپے صوبائی اے ڈی
پی کے منصوبوں کیلئے رکھےجائیں گے۔
ضلعی اےڈی پی منصوبوں کیلئے30ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ
بیرونی امداد سے چلنےوالے منصوبوں پر 45ارب خرچ کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
اس کے علاوہ بلدیاتی اداروں کا بجٹ60ارب سےبڑھاکر65ارب کرنےکی تجویزدی گئی
ہے، ذرائع کے مطابق بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہ، پنشن میں10 فیصد
اضافے کا اعلان متوقع ہے۔