Jun 05, 2017 04:11 pm
views : 698
Location : Supreme Court Of Pakistan
Islamabad- Nehal Hashmi Media Talk
اسلام آباد،میری تقریر محب وطن پاکستانی کی تقریر تھی،نہال ہاشمی
مسلم لیگ ن کے برطرف رہنما نہال ہاشمی کی دھمکی آمیز تقریر پر سپریم کورٹ
کے از خود نوٹس کی سماعت ہوئی، نہال ہاشمی نے عدالت میں جواب جمع کروانے کے
لیے مزید مہلت مانگ لی ہے، جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں تین رکنی بنچ
نے از خود نوٹس کی سماعت کی، سماعت کے دوران نہال ہاشمی نے عدالت میں جواب
جمع کروانے کے لیے مزید وقت مانگ لیا ہے۔
سپریم کورٹ کے باہرذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندو ں سے گفتگو کرتے ہوئے نہال
ہاشمی نے کہا کہ 14منٹ کی تقریر محب وطن پاکستانی کی تھی،24گھنٹے میری
تقاریر چلا کر توڑ مروڑ کر پیش کی گئی، میں نے عدالت سے کہا میرے ساتھ
زیادتی ہوئی، عدالت عظمیٰ نے میرے مؤقف کو سنا،محب وطن پاکستانی ہوں،میرے
ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔
نہال ہاشمی نے مزیدکہاکہ میری روزی روٹی بھی وکالت کے پیشے سے وابستہ
ہے،ہمیشہ سپریم کورٹ کا احترام کیا،ایک قوت چاہتی ہے ادارے ٹکرائیں،ان کا
کہنا تھا کہ میرے کندھے پربندوق رکھ کر جنھوں نے بیان دیا وہ بھی کٹہرے میں
آئیں گے،عمران خان میرے ساتھ شریک جرم ہیں میرے ساتھ انہیں بھی پیش
کیاجائے، عمران خان نے یہاں کھڑے ہوکر اداروں کو للکارا تھا، سپریم کورٹ کے
سامنے قمیضیں لٹکائی گئیں،اس مقام کو دھوبی گھاٹ بنایا گیا تھا، عمران خان
نے میری تقریرکو بنیاد بنا کر حملہ کیا۔