Jun 05, 2017 04:32 pm
views : 608
Location : Pakistan Navy Dockyard
Karachi- Pakistan Navy is celebrating World Environment Day
پاک بحریہ کی جانب سے عالمی ماحولیات کا دن منایا جارہا ہے، ترجمان پاک بحریہ
اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کے تحت ہر سال 5جون کو ماحولیات کا
عالمی دن منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد ماحولیات کی اہمیت کی جانب
عالمی توجہ مبذول کروا کر ماحولیات کی بہتری کے حوالے سے سیاسی آمادگی
پیدا کرنا ہے۔ اس سال عالمی ماحولیاتی دن کا موضوع 146قدرت سے لوگوں کا
تعلق جوڑنا 145 ہے، جس کا مرکزی نکتہ ہے کہ قدرت کو محفوظ کرنا درحقیقت
آئندہ نسلوں کے لیے ماحولیات کو محفوظ بنانا ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ ہر سال باقاعدگی سے ماحولیات کا
عالمی دن مناتی ہے۔ اس سال پاک بحریہ میں یہ دن 5جون کو منایا گیا۔ اس
سلسلے میں متعدد سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا جن کا مقصد پاکستان میں
ماحولیات کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور عوام الناس اور متعلقہ اداروں میں
ماحولیات بالخصوص سمندری ماحول کے حوالے سے آگاہی پید ا کرنا تھا۔ ان
سرگرمیوں میں اس دن کی اہمیت پر لیکچرز، خصوصی بینرز کی تیاری، مضمون
نویسی، نقشہ نویسی کے مقابلے ، بندرگاہوں اور ساحلی علاقوں میں صفائی کی
مہمات شامل تھیں جن میں پاک بحریہ کے علاوہ مقامی افراد نے بھی حصہ لیا۔
اس موقع پر چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے اپنے پیغام میں اس
عزم کا اعادہ کیا کہ پاک بحریہ ماحولیات خصوصاََبحری ماحول کی بہتری کے لیے
ہر ممکن کوشش جاری رکھے گی۔
نیول چیف نے اس بات پر زور دیا کہ پیشہ ورانہ اور ذاتی زندگی میں ہما را
طریقہ عمل ماحولیات کی بقا اور تحفظ کے سنہری اصولوں اور طریقہ کار کے عین
مطابق ہونا چاہیے۔
ایڈمرل ذکاء اللہ نے مزید کہا کہ ماحولیات کے تحفظ کے حوالے سے پاک بحریہ
اپنا کر دار ادا کرتی رہے گی اور اس قومی مقصد کے حصول میں بھرپور تعاون
جاری رکھے گی۔
دنیا کے تمام حصوں اور افراد کی جانب سے مثبت ماحولیاتی اقدامات کے حوالے
سے عالمی ماحولیاتی دن سب سے بڑاسالانہ ایونٹ ہے جس کا آغاز 1972ء میں ہوا۔
اس سال کا موضوع ہمیں یہ سوچنے کی دعوت دیتا ہے کہ ہمارا قدرت سے کیا رشتہ
ہے اور ہم اس پر کس قدر انحصار کرتے ہیں۔ اس طرز کے ایونٹس عوام الناس میں
ماحولیات کی اہمیت اجاگر کرنے میں مرکزی کردار ادا کرتے ہیں۔ پاکستان نیوی
محفوظ سمندری ماحول کے حصول کے لیے ہمیشہ کوششیں کرتی رہی ہے تاکہ سمندروں
کو صاف شفاف بنایا جاسکے۔