Jun 05, 2017 04:34 pm
views : 727
Location : CM Secretariat
Karachi- CM Sindh Murad Ali Shah chairs Sindh Cabinet meeting
کراچی ، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا بجٹ اجلاس
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ نئے بجٹ میں کراچی کے لئے ایک
زبردست پیکج دے رہے ہیں جبکہ ملازمین کی تنخواہوں میں بھی وفاق کی نسبت
بہتر اضافہ کریں گے۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق سندھ کابینہ کا بجٹ اجلاس وزیراعلیٰ سندھ
مراد علی شاہ کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں تمام صوبائی وزرا، چیف سیکرٹری،
چئیرمین پی اینڈ ڈی اور صوبائی سیکرٹریز نے شرکت کی۔
اجلاس میں سیکرٹری فنانس حسن نقوی نے بجٹ پر بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے
1043 ارب، 18 کروڑ اور 56 لاکھ روپے کی صوبائی بجٹ کی تجاویز کی منظوری دی
جب کہ آئندہ مالی سال کے لئے فائنانس بل اور بجٹ سمری پر دستخط بھی کردیئے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ نئے بجٹ میں تعلیم
کو اولین ترجیح حاصل ہے اور اس کے ساتھ صحت اور امن و امان کی صورتحال بھی
ترجیحات میں شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے سال میں ایک اور زبردست پیکج
کراچی کے لئے ہوگا جب کہ سیکرٹریٹ ملازمین کے لئے بھی میرے پاس ایک بہت بڑی
خوشخبری ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم نے صوبائی وصولیوں کا ہدف حاصل کرلیا ہے نئے سال
میں روزگار کے بے پناہ مواقع فراہم کررہے ہیں اور ملازمین کی تنخواہوں میں
وفاق کے مقابلے میں بہتر اضافہ کریں گے۔