Jun 05, 2017 04:37 pm
views : 786
Location : Supreme Court Of Pakistan
Islamabad- PTI Leader Faisal Javed Khan Media Talk
اسلام آباد،نہال ہاشمی کو تقریر کرنےپر شاباشیاں مل رہی ہیں،فیصل جاوید
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید خان کا کہناہے کہ ا داروں کو
دھمکانا ن لیگ کا وطیرہ بن چکا ہے کیونکہ نواز شریف وزیر اعظم ہیں اس لئے
وہ جے آئی ٹی پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں ،اور اداروں پر دباؤ
ڈالا جا رہا ہے ،نہال ہاشمی بتائیں کہ جسٹس سجاد کی عدالت میں کس نے حملہ
کیاوہ تمہارے ہی ساتھی تھے جو وزیر بننا چاہتے تھے،انہوں نے کہا کہ نہال
ہاشمی کی تقریر کا معاملہ پیک تھا انہیں پیچھے سے شاباشیاں مل رہی ہیں۔
سپریم کورٹ کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو رکرتے ہوئے فیصل
جاوید نے کہاکہ نہال ہاشمی جو یو ایس بی لے کرپھررہے ہیں کیا وہ اس سے خود
کو صحیح ثابت کرنا چاہتے ہیں جبکہ عدالت کہہ چکی ہے کہ حکومت دہشت گردوں
کی صف میں کھڑی ہوگئی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ آج حکمران جو احتساب کے عمل سے گزر رہے ہیں اسکا کریڈٹ صرف عمران خان کو جاتاہے۔