Jun 05, 2017 04:44 pm
views : 770
Location : Differents Canals
Lahore- Hot Weather, People Goes To Canals
لاہور،ماہ صیام میں روزے دار گرمی اوربے وقت لوڈ شیڈنگ سے بلبلا اٹھے
لاہور میں سورج آگ برسا رہا ہے،درجہ حرارت بیالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے جبکہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے ۔
گرمی سے بچنے کے لئے بڑوں کے ساتھ بچوں نے بھی بڑی تعداد میں نہروں کا رخ کرلیا ہے۔
شہریوں کاکہنا ہے کہ شدید گرمی اور لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی
ہے حکومت کو چاہیے کہ سحری اور افطار کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہ کرے جبکہ
رمضان المبارک میں کم سے کم لوڈ شیڈنگ کی جائے۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے نہر پر نہانے کے لئے آئے
حافظ تنویر احمد نے کہا لوڈ شیڈنگ تو پورے ملک میں ہی کی جارہی ہے ،بھر میں
لائٹ نہین ہے اس لئے نہانے کے لئے آئے ہیں ۔
ایک شہری زاہد نے کہاکہ گرمی اس قدر شدید ہے کہ یو پی ایس بھی کام کرنا
چھوڑ دیتے ہیں جس کی وجہ سے بچے گرمی سے نڈھال ہو جاتے ہیں اس لئے نہروں پر
نہانے کیلئے آئے ہیں ۔
ایک اور نوجوان محمد رضوان نے کہا کہ اگر حکومت کو شہریوں کا مارنا ہی ہے
تو ہمارے گھروں کو آگ لگا دیں ،اگر حکومت کا بس چلے تو وہ نہروں پر بھی
پابندی لگا دے۔