Jun 05, 2017 05:21 pm
views : 711
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange,100 Index rises by 1565 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 1565پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روزپیر کو مارکیٹ میں
غیر معمولی تیزی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 1565پوائنٹس
کے اضافے کے بعد50120 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کا آغاز مثبت زون
میں ہوا۔
آج صبح سے اب تک مجموعی طور پر389کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن
میں سے 317کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،53کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
کمی جبکہ19کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام دیکھا گیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔