Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jun 05, 2017 05:48 pm views : 682

Location : Governor House

Karachi- Governor Sindh Muhammad Zubair meets Rice Millers Delegation
  • Urdu

کراچی ، صنعتوں کے مفادات کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے،گورنر سندھ

گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ معاشی پہیہ سے منسلک صنعت کاروں کے مفادات کا تحفظ ،سہولیات با الخصوص پیداوار سے لے کرعالمی منڈی تک سامان کی رسائی میں ہر ممکن سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اس ضمن میں صنعتوں کی فعالیت کے لئے وفاقی حکومت سہولیات کے ساتھ ساتھ زراعت پر مبنی صنعتوں کو بھرپور تعاون و مدد بھی فراہم کررہی ہے۔
گورنر سندھ محمد زبیر سے گورنر ہاؤس میں سندھ بلو چستان رائس ملرز ایسوسی ایشن کے 10 رکنی وفد نے ملاقات کی جس کی سربراہی کھیل داس کو ہستانی کررہے تھے ۔وفد میں عبد الشکو ر میمن ، ڈاکٹر چیتن داس ، گا گھن داس ایسرانی ، سامن داس ، کنول کمارڈنانی ، فاروق چھیپا ، کشن چن اکرانی ، سنجے کمار اور ٹھا کر داس جیسوانی شامل تھے۔
ملاقات میں وفد نے گورنر سندھ کو رائس ملرز کو حائل مشکلات و رکاوٹوں ، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے صنعتوں پر پڑنے والے منفی اثرات ، ٹیکس کی وصولی میں ایف بی آر کے نامناسب سلوک سمیت دیگر مسائل سے تفصیل سے آگاہ کیا۔
گورنر سندھ نے کہا کہ دنیا میں چاول کے معیار اور فروخت میں پاکستان سرفہرست ممالک میں شامل ہے جس کے چاول اپنی انفرادیت میں ثانی نہیں رکھتے ہیں جس میں باسمتی چاول صف اول میں شمار ہو تے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کئی دہائیوں سے بجلی کا مسئلہ درپیش رہا لیکن اس پر مناسب منصوبہ بندی نہ کرنے کے باعث یہ بحران سنگین صورتحال اختیار کرگیا جس سے ہر قسم کی صنعتوں پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہوئے لیکن موجودہ دور میں بجلی بحران کے خاتمہ پر بھرپور توجہ دی جارہی ہے ، گذشتہ چار برسوں کی مسلسل او ر انتھک محنت کے بعد اب اوسطاً ہر ماہ ایک توانائی کا منصوبہ مکمل ہو رہا ہے ،امسال ملک میں ریکارڈ 19 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا ہو نا شروع ہو گئی ہے جبکہ آئندہ برس مزید 10500 میگا واٹ نیشنل گرڈ اسٹیشن میں داخل ہونے سے نہ صرف ملکی ضروریات کو پورا کیا جا سکے گا بلکہ ہم اپنی ضروریات سے زائد بجلی حاصل کرنے میں بھی کامیاب ہو جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ معاشی گیم چینجر سی پیک منصوبہ کی تکمیل سے پاکستان ترقی کے نئے دور میں داخل ہو جائے گا جبکہ سی پیک منصوبہ میں توانائی کو بڑی اہمیت دی گئی ہے اوراس ضمن میں 34 ارب ڈالرز سے زائد کے توانائی کے منصوبے تعمیر کئے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت معاشی خوشحالی میں عوام کی شمولیت کو بھی یقینی بنارہی ہے اور اس سلسلہ میں صنعتوں سے وابستہ افراد پربھرپور توجہ مرکوز رکھی جارہی ہے ، چاول انڈسٹری سے وابستہ افراد کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا ئے گا ،ٹیکس وصولی کے لئے وفاقی حکومت نے ایک مکینزم تشکیل دیا ہوا اس کی خلاف ورزی میں ملوث عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا اس ضمن میں وفاقی وزارت خزانہ حکام سے بات بھی کروں گا۔
ملاقات میں وفد نے گورنر سندھ کو بتایا کہ چاول کی صنعتوں کو بجلی کی تسلسل سے فراہمی نہ ہونے کے باعث ملز کو نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ صوبائی اسمبلی نے 2013 ء میں قانون سازی کی کہ 2013 ء سے قبل تعمیر ہونے والی عمارتوں پربلڈنگ اور نقشہ کی منظوری کے ضمن میں ٹیکس عائد نہیں کیا جائے گا لیکن آج قانون کے بر خلاف سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ٹیکس وصول کررہی ہے۔
گورنر سندھ نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ اس ضمن میں متعلقہ حکام سے رابطہ کرکے ان کے مسائل کو حل کرائیں گے۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved