Jun 06, 2017 11:14 am
views : 709
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 116 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رحجان ،116پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو مارکیٹ میں
تیزی کا رحجان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس116پوائنٹس کے
اضافے کے ساتھ50237پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ
میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 268کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 132کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،130کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ6کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔