Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jun 06, 2017 11:58 am views : 639

Location : CM House

Lahore- PM Nawaz Sharif Chairs Meeting
  • Urdu

لاہور،وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی کا اجلاس

وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ ہمارا حساب کل بھی لیا گیا اور آج بھی احتساب کا سامنا ہے لیکن ہم پریشان نہیں ہوئے۔
وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت ایوان وزیراعلیٰ میں اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں وزیراعلی ٰپنجاب شہبازشریف سمیت صوبائی وزرا اور افسران نے شرکت کی۔ وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ معلوم نہیں مخالفین کا کیا ایجنڈا ہے لیکن تمام سازشوں کے باوجود ترقی کا ہمارا سفر بھرپور طریقے سے جاری رہے گا، پاکستان معاشی طاقت بننے جارہا ہے اب دھرنے اور گالیاں دینے والوں کو ووٹ دینے والے عوام پچھتا رہے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ترقیاتی منصوبے کرپشن سے پاک ہیں، ہم نے شفافیت کی اعلیٰ مثالیں قائم کیں، میٹرو منصوبے سے یقیناً ترقی ہوئی، صاف پانی اور سیورج کے مسائل اب حل کریں گے، ٹھنڈے کمروں میں بہت اجلاس ہوچکے اب عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کئے جائیں، ترقیاتی منصوبوں کو جلد حل کیا جائے، رمضان بازاروں اور مارکیٹوں میں اشیا خورونوش کی قیمتوں پرنظر رکھی جائے اور اگلا سال انتخابات کا سال ہے کارکنان تیاریاں تیزکریں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم کسی احتساب سے نہیں ڈرتے ہمارا حساب کل بھی لیا گیا تو ہم سرخرو ہوئے اور آج بھی احتساب کا سامنا ہے لیکن ہم پریشان نہیں ہوئے۔ ساہیوال کول پاورپروجیکٹ کی ریکارڈ مدت میں تکمیل اور 3600 میگا واٹ کے منصوبے پورے کرنے پر وزیراعظم نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شہاز شریف نیک نیتی سے بڑھکیں مارتے ہیں انہیں ہمیشہ کہتا ہوں کہ سوچ سمجھ کر بولا کریں لیکن انہوں نے جذبات میں آکر ملک بھر سے لوڈشیڈنگ 6 ماہ میں ختم کرنے کی بات کی۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved