پشاور، دینی مدارس کے خلاف ایکٹ کو کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے،مشتاق احمد خان
امیرجماعت اسلامی خیبر پختونخوامشتاق احمد خان نے کہاکہ دینی مدارس کے خلاف
ایکٹ کو کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے ،کہتے ہیں بد قسمتی سے حکومت مدارس
کو مغربی ایجنڈے کی نظر سے دیکھتی ہے۔
پشاورپریس کلب میں پر یس کانفرنس سے خطاب میں صوبائی امیر جماعت اسلامی
مشتاق احمد خان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت 1860 سوسائٹی ایکٹ میں ترمیم
لانا چاہتی ہے،علما کا برصغیر میں بہت بڑا کردار رہا ہے،مدارس میں 35 لاکھ
طلبہ زیر تعلیم ہیں،لیکن دشمن سوچ ان مدارس کو بند کرنے پر تلے ہوئے
ہیں،اگر یہ ایکٹ پیش ہوا تو جماعت اسلامی اس کو تسلیم نہیں کرے گی،دینی
مدارس کے خلاف کوئی میلی انکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔
امیرجماعت اسلامی خیبر پختونخوامشتاق احمد خان نے مطالبہ کیا کہ وفاقی
حکومتی صوبائی بجٹ میں مدارس کے لیے فنڈ مختص کرے اور اگر صوبائی حکومت نے
ایکٹ میں ترمیم کی یا اسمبلی سے منظوری دی گئی تو وہ دن حکومت کا آخری دن
ہوگا۔