Jun 06, 2017 01:30 pm
views : 681
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif chairs meeting regarding Education
لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلا س
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلا س
ہوا۔اجلاس میں اساتذہ کے تربیتی پروگرام کے نئے پلان کی منظوری دی گئی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا معیار تعلیم کو بہتر
بنانے میں اساتذہ کی تربیت انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔با صلاحیت اور تربیت
یافتہ اساتذہ ہی قوم کے نونہالوں کو بہتر انداز سے زیور تعلیم سے آراستہ
کرسکتے ہیں۔پنجاب حکومت نے اساتذہ کی تربیت کے لئے نیا مربوط پلان وضع کر
لیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا اساتذہ کو پرائمری ، ایلیمنٹری، ہائر سکینڈری لیول
پر تدریسی تربیت دی جائے گی۔سکول لیڈر شپ ڈویلپمنٹ پروگرام کا بھی آغاز کیا
جا رہاہے۔اس پروگرام کے تحت سکولوں کے سربراہوں کو 28دن کی تربیت دی جائے
گی۔نئے تربیتی پروگرام پر عملدرآمد سے عالمی معیار کے اساتذہ تیار ہوں گے۔
محمد شہبازشریف نے کہااساتذہ کی تربیت کے پروگرام میں جدید ٹیکنالوجی سے
استفادہ کیا جائے۔تربیتی اداروں کو سنٹرز آف ایکسیلینس بنایاجائے گا۔تربیت
کے تمام نظام کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن بھی ہوگی۔پنجاب حکومت نے تعلیم سمیت
ہر شعبے میں میرٹ کو فروغ دیاہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے مزید کہا میرٹ کی بنیاد پر 80ہزار
باصلاحیت اساتذہ بھرتی کئے گئے ہیں۔عالمی معیار کے تربیتی نظام کے تحت
تربیت کے ذریعے اساتذہ کی تدریسی صلاحیتو ں میں اضافہ ہوگا۔5ہزار اساتذہ کو
ماسٹر ٹرینرز بنانے کے لئے باہر بھجوانے کا پلان بنایاجائے۔ان اساتذہ کو
دنیا کے بہترین تربیتی اداروں میں تربیت کے لئے بھجوایاجائے گا۔
صوبائی وزیراسکولز ایجوکیشن رانا مشہوداحمد خان، مشیر ڈاکٹر عمر سیف،
چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن و ایم پی اے انجینئر قمرالاسلام، چیف
سیکرٹری ،سیکرٹری سکولز،متعلقہ حکام او رماہرین تعلیم نے اجلاس میں شرکت
کی۔