Jun 06, 2017 01:53 pm
views : 1316
Location : M.A Jinnah Road
Karachi- Anti-Encroachment Operation against Illegal Shops
کراچی ،ایم اے جناح روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن
کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر میر محمد گراؤنڈ کے قریب تجاوزات کے خلاف
آپریشن جاری ہے، جس کے دوران 100 سے زائد غیر قانونی دکانوں کو گرا دیا
گیا۔
محکمہ انسداد تجاوزات کے مطابق دکانیں کے ایم سی کی زمین پر بنائی گئی تھی۔
ایس پی سٹی شہلا قریشی کے مطابق تجاوزات کے خلاف کارروائی سپریم کورٹ کے حکم پر کے ایم سی کی طرف سے کی جارہی ہے۔
اس موقع پر ایس پی سٹی شہلا قریشی کا میڈیا کے نمائندؤں سے گفتگو کرتے ہو
ئے کہنا تھا کہ اس وقت 100 سے زائد غیر قانونی دکانوں کو گرایا جارہا ہے
اور کے ایم سی عملے کو کارروائی کے دوران کسی قسم کی مزاحمت کا سامنا نہیں
ہے۔
ایس پی سٹی شہلا قریشی کا مزیدکہنا تھا کہ پولیس صرف امن و امان کی صورتحال قابو میں رکھنے آئی ہے۔