پشاور، پولیس کی کامیاب کارروائی،سرچ آپریشن کی آڑ میں ڈکیتی کرنے والا تین رکنی گروہ گرفتار
ایس ایس پی آپریشن سجاد خان نے کہا پولیس نے کارروائی کرتے ہو ئے سرچ
آپریشن کی آڑ میں ڈکیتی کرنے والا تین رکنی گروہ کوگرفتار کرلیا ہے ۔ملزمان
واردات کے لئے آرمی کی یونیفارم استعمال کرتے تھے۔
ایس ایس پی آپریشن سجاد خان نے پشاور پولیس لائن میں پریس کانفرنس سے خطاب
کرتے ہوئے کہا ملزمان کے قبضے سے آرمی کی یونیفارم برآمد کر لی گئیں
ہیں۔ملزمان سے چھ کلاشنکوف،ایک کلاکوف،دو پستول اور دستی بم بھی برآمد کئے
گئے ہیں۔
ایس ایس پی آپریشن سجاد خان نے مزید کہاڈکیت گینگ سے بارہ مسروقہ
موبائل،بارہ تولہ سونا،پرائز بانڈ اور غیر ملکی کرنسی بھی برآمد ہوئے ہیں۔
ملزمان سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے ۔