پشاور ، فاٹا سیاسی ااتحاد نے رمضان کے بعد احتجاج اور دھرنوں کا اعلان کر دیا
پشاور میں فاٹا سیاسی ااتحاد نے رمضان کے بعد احتجاج اور دھرنوں کا اعلان کر دیا۔
پشاور پریس کلب میں فاٹا سیاسی اتحاد کے رہنماوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے
کہا کہ فاٹا اصلاحاتی عمل کو تیز کیا جائے ورنہ رمضان کے بعد پشاور سمیت
اسلام اباد میں دھرنے دینگے۔
فاٹا سیاسی اتحاد کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ کچھ سیاسی رہنما ایف سی ار کے
قانون کا خاتمہ نہیں چاہتے ہیں اور ان کو ہم کہتے ہیں کہ وہ اپنے علاقوں
میں ایف سی ار کا نفاز کر کے خود اس قانون میں زندگی بسر کرے اور ہم کو اس
کالے قانون سے نجات دلائے۔