Jun 06, 2017 04:23 pm
views : 670
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 23 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی ، انڈیکس میں23پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسر ے روزمنگل کو مارکیٹ
میں معمولی تیزی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 23پوائنٹس
کے غیر معمولی اضافے کے بعد50144پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کا آغاز
مثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر365کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے152کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،
193کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ20کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی
ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہناہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔