Jun 06, 2017 04:31 pm
views : 718
Location : Governor House
Karachi- Governor Sindh meets Consul General UAE
کراچی ، گورنر سندھ محمد زبیر سے متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل نصیر ہوادین الکتبی کی ملاقات
کراچی میں گورنر سندھ محمد زبیر سے متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل
نصیرہوادین الکتبی نے ملاقا ت کی ۔متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل
نصیرہوادین الکتبی نے گورنر سندھ محمد زبیر سے ملاقات گورنر ہاؤس میں
کی۔ملاقات کے دوران پاک،متحدہ عرب امارات دوطرفہ تعلقات،اقتصادی تعاون اور
باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا دونوں ممالک کے
مابین مثالی برادرانہ تعلقات ہیں ۔متحدہ عرب امارات نے سیلاب اور دیگر
قدرتی آفات کے موقع پر صوبہ کے متاثرہ عوام کی بحالی کے لئے بڑھ چڑھ کر حصہ
لیا ہے۔صوبہ میں سماجی شعبہ کے بنیادی ڈھانچہ کی تعمیر میں بھی متحدہ عرب
امارات کا تعاون قابل تعریف ہے۔
گورنر سندھ محمد زبیر نے مزیدکہادونوں ممالک کے مابین اقتصادی تعاون وقت کی
اہم ضرورت ہے۔امن و امان کے قیام کے بعد کراچی سرمایہ کاری کے لئے آئیڈیل
شہر بن چکا ہے۔متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کار بھی ان سازگار حالات سے
فائدہ اْٹھائیں۔
متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل نصیرہوادین الکتبی نے کہامتحدہ عرب امارات
پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔صوبہ کے سماجی شعبہ کی بہتری
کے لئے تعاون جاری رکھیں گے۔