Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jun 06, 2017 05:19 pm views : 713

Location : Sindh Assembly, Auditorium Hall

Karachi- CM Sindh Syed Murad Ali Shah Press Conference
  • Urdu

کراچی ، میٹرک اور انٹر میں اے ون گریڈ لینے والے طلبہ کو فی کس ایک لاکھ روپے اسکالر شپ دی جائے گی ،مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ میٹرک اور انٹر میں اے ون گریڈ لینے والے طلبہ کو فی کس ایک لاکھ روپے اسکالر شپ دی جائے گی۔
کراچی میں پوسٹ بجٹ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ نے بجٹ میں سب سے زیادہ فنڈز تعلیم کے لیے مختص کیے ہیں، تعلیم کے بعد بجٹ میں دوسرا نمبر صحت اور پھر سیکورٹی کے لیے رقوم مختص کی گئی ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ بجٹ میں تعلیم 20 فیصد یعنی 202 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ بھر کے بورڈز کو میٹرک اور انٹر کے بچوں کی امتحانی فیس حکومت ادا کرے گی جس کے لیے ایک ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ اسکولوں کی تعمیر و مرمت کے لیے 4 ارب 60 کروڑ روپے کا بجٹ ہے جب کہ لڑکیوں کے وظیفے کے لیے ڈیڑھ ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے بتایا کہ سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن سے اس وقت 4 لاکھ بچے مستفید ہو رہے ہیں جسے بڑھا کر 6 لاکھ کیا جائے گا اور اس کے لئے حکومت نے 8 ارب روپے مختص کئے ہیں۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ صحت کے لیے 103 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ انڈس اسپتال کی گرانٹ 50 کروڑ سے بڑھا کر ایک ارب کردی گئی ہے جب کہ ایس آئی یو ٹی کی گرانٹ ساڑھے 4 ارب کر دی گئی ہے۔ این آئی سی وی ڈی (ادارہ امراض قلب) کی گرانٹ ایک ارب 80 کروڑ روپے سے بڑھا کر 5 ارب 50 کروڑ روپے کر دی گئی ہے جس کے تحت لاڑکانہ اور ٹنڈو محمد خان میں 2 سیٹ لائٹ اسپتال بھی قائم کیے جائیں گے۔ این آئی سی وی ڈی دنیا میں سب سے زیادہ انجیو پلاسٹی کرنے والا اسپتال ہے۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved