Jun 07, 2017 11:52 am
views : 756
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 16 Points
راچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رحجان ،16پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرےروزبدھ کو مارکیٹ میں
تیزی کا رحجان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس16پوائنٹس کے
اضافے کے ساتھ50161پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ
میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 302کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 170کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،124کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ8کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔