Jun 07, 2017 12:28 pm
views : 746
Location : Election Commission of Pakistan Office
Islamabad- Akbar s Babar Media Talk
اسلام آباد،عمران خان بند گلی میں ہیں اگر معافی نہ مانگی توقانونی کارروائی کا حق رکھتے ہیں ،اکبر ایس بابر
تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ ثابت ہوگیا ہے کہ
عمران خان جھوٹے ہیں ،اب وہ بند گلی میں ،اس لیے رابطہ نہیں رہا ،عمران خان
اخلاقیات کے پروفیسر بنتے ہیں ،اگر معافی نہ مانگی تو قانونی کارروائی کا
حق رکھتے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے
ہوئےپاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی
فنڈنگ پر جے آئی ٹی بنی تو لوگ پاناما لیکس کو بھول جائیں گے ،دھرنے کے
دوران بوریوں میں کنٹینر پر پیسا آیا اور بنی گا لا گیا،پھر وہ پیسا بینکوں
میں گیا ،پتہ چلنا چاہیے پیسہ کہاں سے آیا کہاں گیا؟
اکبر ایس بابر نے کہا کہ عمر ان خان کا عہد تھا سیاسی قیادت ورکر منتخب
کریں گے ،اب عمران خان حسنی مبارک کی طرح انتخابی پینل بنوارہے ہیں ،ان کی
انتخابی مہم انٹرا پارٹی چیف الیکشن کمشنر چلا رہا ہے،اکبر ایس بابر نے کہا
کہ پی ٹی آئی کے ورکر پیپلز پارٹی کے لوٹوں کو ووٹ نہیں دے گا ،ہم کسی
صورت ان لوٹوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ،عمران خان نے تحریک انصاف کو
لوٹا گروپ بنا دیا ہے،انہوں نے کہا کہ عمران خان ن لیگ کو مضبوط بنا رہے
ہیں ،انہوں نے تحریک انصاف کو چوں چوں کا مربہ بنا رکھا ہے۔
پی ٹی آئی کے باغی رہنما نیکہا کہ الیکشن کمیشن عمران خان کا ایک جواب
مسترد کرچکا ، الیکشن کمیشن نے جواب جمع کرانے کاپوچھا تو کہا گیا موکل سے
رابطہ نہیں ہوسکا،کمیشن کو بتایا گیا عمران خان نتھیا گلی میں ہیں،دراصل
عمران خان نتھیا گلی میں نہیں بند گلی میں ہیں، عمران خان نے ایک کروڑ روپے
سے زیادہ کا وکیل کیا اور جھوٹے ثابت ہوئے،انہوں نے معافی نہ مانگی تو
قانونی کارروائی کا حق رکھتاہوں۔