کراچی ، پاکستان رینجرز (سندھ) کی کامیاب کارروائی ، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد
کراچی میں پاکستان رینجرز(سندھ) کو انٹیلی جنس معلومات کی بناء پر اطلاع
ملی کہ متحد ہ قو می مومنٹ لندن سیکرٹریٹ کے کچھ شر پسندعناصر نے نارتھ
کراچی کے علاقے میں دوبارہ بد امنی پھیلانے کے لئے اسلحہ وایمونیشن چھپایا
ہوا ہے ۔
ترجمان پاکستان رینجرز (سندھ) کے مطابق پاکستان رینجرز (سندھ) نے اطلاع پر
فوری کارروائی کرتے ہوئے چھپاپہ مار کربھاری تعداد میں اسلحہ وایمونیشن
برآمد کر لیا جو عید گاہ گراؤنڈ میں واقع ایک کمرہ اور اس سے متصل کچر ا
کنڈی میں چھپایا گیا تھا ۔
برآمد شد ہ اسلحہ میں ایک عد د ایل ایم جی بمعہ گول میگز ین ، ایک عد د ایس
ایم جی بمعہ 3عد د میگز ین ، ایک عد د ایس ایم سی رائفل بمعہ 2عد د میگزین
، ایک عد د ریوالور ، 3عد د آوان بم، ایک عد د 30بور اور 227عد د راؤنڈ ز
شام ہیں ۔