برمنگھم ،جنوبی افریقا کے خلاف قومی ٹیم میں 2 تبدیلیوں کا اعلان
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کیلیے قومی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
برمنگھم میں پر یس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز
احمد نے کہا کہ جنوبی افریقا کے خلاف ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی جائیں گی احمد
شہزاد کی جگہ فخر زمان ٹیم کا حصہ ہوں گے اور وہاب ریاض کی جگہ جنید خان کو
شامل کیا گیا ہے جب کہ فخر زمان اور اظہر علی جنوبی افریقہ کے خلاف میچ
میں بیٹنگ کا آغاز کریں گے۔
سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف شکست کے بعد مایوس تھے، ممکن ہے
نوجوان کھلاڑی بھارت کے خلاف پریشر میں ہونے کی وجہ سے پرفارم نہ کر پائے
ہوں تاہم اب پوری توجہ اگلے میچ پر مرکوز ہے جب کہ کیمپ میں پلیئرز کا
مورال بلند ہے اور ٹیم پر پورا اعتماد ہے۔