لاہور، سپریم کورٹ شریف خاندان کا احتساب ضرور کرے مگر باقیوں کا بھی کرے،شہبازشریف
وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ شریف خاندان کا احتساب
ضرور کرے مگر باقیوں کا بھی کرے، اگر بلاتفریق احتساب نہ ہوا تو ملک آگے
نہیں بڑھ سکے گا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے ماڈل ٹاؤن لاہورمیں ایمبولینس سروس
کا افتتاح کرتے ہوئے میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ ایک خاندان کے اوپر بندوق
تان لی گئی ہے ،کیا اسے انصاف کہتے ہیں؟ احتساب ضرور ہونا چاہیے مگر بلا
تفریق ہونا چاہیے ۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایک بچے کو جس طرح وہاں بٹھایا گیا، اس نے کوئی کرپشن نہیں کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ نندی پور، این آئی سی،پنجاب بینک میں کرپشن کرنے
والوں،ہوائی جہاز رکھنے والوں کو کوئی نہیں پوچھ رہا، سوئس بینکوں میں 600
ملین ڈالرز رکھنے والے بھی باتیں کر رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس موقع پر بتایا کہ سرکاری ایمبولینسوں کا نظام
1122کے حوالے کردیا ہے، چند دنوں میں 15موبائل اسپتال جنوبی پنجاب میں کام
شروع کردیں گے۔