کراچی ، وزیرا علیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ڈی جی فرنئیٹر ورکس اورگنائزیشن لیفٹیننٹ جنرل محمد افضال کی ملاقات
وزیرا علیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے فرنئیٹر ورکس اورگنائزیشن کے لیفٹیننٹ
جنرل محمد افضال کی سربراہی میں 13رکنی وفد نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات
کی۔ ملاقات میں ایف ڈبلیو او کی طرف سے سندھ میں جاری منصوبوں پر بات چیت
کی گئی۔
اجلاس میں صوبائی وزیر جام خان شورو ، چیئرمین پی این ڈی محمد وسیم،پرنسپل
سیکریٹری سہیل راجپوت ، سیکریٹری خزانہ حسن نقوی شریک تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ
نے کہا ہے کہ مجھے کے فور ہر صورت میں مکمل کرنا ہے۔ ایف ڈبلیو او نے
وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا کہ کے فور 96کلومیٹر طویل ہے ، 21کلومیٹر پر کچھ
مسائل ہیں جس پر وزیرا علیٰ سندھ نے ایم ڈی واٹر بورڈ اور کمشنر کراچی کو
فوری مسائل حل کرکیرپورٹ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ میں کسی بھی مسئلے
کی وجہ سے اس منصوبے میں تاخیر برداشت نہیں کروں گا۔
وفد نے وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا کہ دھابیجی اور گھارو پر کچھ انکروچمنٹ
ہے،جس سے ٹھٹھہ کراچی روڈ کی تعمیر میں کچھ مسائل ہیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید
مراد علی شا ہ نے کمشنر حیدرآباد کو ہدایت کی کہ سڑک کلیئر کرکے رپورٹ پیش
کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ وہ اس سڑک کی تعمیر میں تاخیرکوبرداشت نہیں کریں گے۔ انہوں
نے مزید کہا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کراچی۔ ٹھٹھہ سے کیوں ٹول وصول
کررہی ہے۔
وزیرا علیٰ سندھ نے پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت کو این ایچ اے سے بات کرکے
ٹول ختم کرنے کی ہدایت کی۔لیاری ایکسپریس پر ایف ڈبلیو او نے بریفینگ دیتے
ہوئے بتایا کہ لیاری ایکسپریس وے پر جو چھوٹی موٹی انکروچمنٹ رہ گئی ہے
اْس کو فوری طورپر ختم کردیاجائے۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے مشنر کراچی کو ہدایت کی کہ یہ مجھے یہ ستمبر تک مکمل
کرکے دیں، وزیراعلیٰ سندھ کو کمشنر کراچی نے بتایا کہ 275میں سے 265ہاؤسنگ
یونٹ ختم کئے گئے ہیں ، باقی 10یونٹ ڈیمولش کرنے ہیں۔