Jun 07, 2017 04:57 pm
views : 742
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 18 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں18پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈکیا گیا
پاکستان
اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےتیسر ے روزبد ھ کو مارکیٹ میں معمولی
تیزی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 18پوائنٹس کے غیر
معمولی اضافے کے بعد50162پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کا آغاز مثبت
زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر373کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے189کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،
166کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ18کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی
ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہناہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔