Jun 08, 2017 12:05 pm
views : 733
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 52 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رحجان ،52پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو مارکیٹ
میں مندی کا رحجان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس52پوائنٹس کی
کمی کے ساتھ50110پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ
میں مندی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 323کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 173کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،138کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ12کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔