Jun 08, 2017 12:39 pm
views : 688
Location : Different Areas
Quetta- Beggars in Ramadan.
کوئٹہ رمضان المبارک میں کوئٹہ میں پیشہ ور بھکاری سرگرم
کوئٹہ میں رمضان کا مہینہ شروع ہوتے ہی پیشہ ور بھکاریوں نے بازاروں کا رخ کر لیا اور شہریوں کو مشکل میں ڈال دیاہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے مہینے میں صحیح مستحق کی پہچان مشکل
ہوگئی ہے، سندھ، بلوچستان اور پنجاب سے پیشہ ور بھکاریوں نے کوئٹہ شہر کا
رخ کر لیا ہے جس کی وجہ سے زکوۃ اور خیرات صحیح لوگوں تک نہیں پہنچ
پارہی،اس حوالے سے انتظامیہ کو ٹھوس اقدامات کرنے چاہیے تاکہ مستحق افراد
کو ان کا حق مل سکے۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک شہری شاہد لہڑی نے کہا
کہ ایسا لگ رہا ہے کہ سارے ملک کے بھکاری کوئٹہ میں آگئے ہیں،شہر میں
بھکاریوں کی اتنی بہتات ہو گئی ہے کہ مستحق اور پیشہ ور بھکاری میں فرق
کرنا مشکل ہو گیا ہے،حکومت سے گزارش ہے کہ اس سلسلے میں اقدامات کئے جائیں ۔