Jun 08, 2017 12:40 pm
views : 731
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif meeting with Delegation of N.M.C
لاہور،وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا106ویں نیشنل مینجمنٹ کورس میں شرکت کرنے والے اعلی افسران کلیدی خطاب
لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے106ویں نیشنل مینجمنٹ کورس میں شرکت کرنے والے اعلی افسران کلیدی خطاب کیا۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہم سب پاکستانی ہیں
اورپاکستان کا ہم پر بہت قرض ہے۔70برس میں ہماری ناکامیاں زیادہ
اورکامیابیاں کم ہیں۔ہمیں اجتماعی کاوشوں اورانتھک محنت سے پاک دھرتی کا
قرض چکانا ہے۔ہم من حیث القوم اپنی اپنی حیثیتوں سے انصاف نہیں کرسکے۔
محمد شہباز شریف نے کہاہم نے اپنے بچوں کو وہ پاکستان نہیں دیا جو ان کا حق
ہے۔وطن کی مٹی آج بھی ہم سے سوال کررہی ہے۔70برس گزرنے کے باوجود ہم آج
بھی ایک دوسرے کے دست و گربیاں ہیں۔سیاسی حکومتیں ہوں یا فوجی کوئی بھی قوم
کی توقعات پر پورا نہیں اتریں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا پاکستان اگر آج پیچھے ہے تو اس کا ذمہ دار کوئی
ایک نہیں بلکہ ہم سب ہیں۔سیاستدان،جرنیل،جج،بیوروکریسی،اشرافیہ اورہم سب نے
پاکستان کے ساتھ انصاف نہیں کیا۔وطن عزیز کی مٹی ہم سے اپنا قرض چکانے کا
سوال کررہی ہے۔ہم سب نے وطن عزیز کی خاطرملکر کام کرنا ہے۔
نیشنل ا سکول آف پبلک پالیسی کے ریکٹر عظمت علی رانجھا ، نیشنل مینجمنٹ
کالج کے ڈین نعیم اسلم ،فیکلٹی ممبران اور 106 ویں نیشنل مینجمنٹ کورس میں
شرکت کرنے والے اعلی افسران اس موقع پر موجود تھے۔
مشیر ڈاکٹر عمر سیف، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ،
سیکرٹری سکولز ایجوکیشن ، چیئرمین منصوبہ بندی وترقیات ، متعلقہ محکموں کے
سیکرٹریزاوراعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔