Jun 08, 2017 12:43 pm
views : 747
Location : Footaball Ground
Quetta- Football Ground Shortfall
کوئٹہ ، فٹبال گراؤنڈ نہ ہو نے کے با عث نوجوان چھو ٹی سی حویلی میں فٹبال کھیلنے پر مجبور
کھیل کے میدان سے محروم ،یہ ہیں کو ئٹہ کے علا قے کلی قمبرانی کے نوجوان کھلاڑی۔
علا قے میں فٹبال گراؤنڈ نہ ہو نے کے با عث یہ نو اجوان ایک چھو ٹی سی
حویلی میں فٹبال کھیلنے پر مجبور ہیں، گرا ؤنڈ کے زمین پر پڑے پتھروں کی
وجہ سے کئی مرتبہ کھلاڑی زخمی ہو چکے ہیں۔
کھلا ڑیوں کا کہنا ہے کہ بلو چستان میں فٹ بال کے حوالے سے ٹیلنٹ کی کو ئی
کمی نہیں ہے،اگر حکومتی سرپر ستی حاصل ہو تو ملک کا نام دنیا بھر میں روشن
کر سکتے ہیں اس گراؤنڈ میں رمضان کے مہینے میں میچ بھی منعقد کرائے جاتے
ہیں، میچوں کے منتظمین کا کہنا تھا کہ ماہ رمضان میں اس سے لو گو ں سستی
تفریح میسر ہوگی نواجوان کھلاڑیوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آنے والے
بجٹ میں گراؤنڈز کے لئے خصوصی فنڈمختص کیا جا ئے۔
ایک نوجوان کھلاڑی کا ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے
کہاکہ یہ جو میدان نظر آرہا یہ میدان نہیں دراصل حویلی ہے،یہاں ٹورنامنٹ
کرائے جاتے ہیں،جبکہ اس طرح کی سرگرمیو ں سے نوجوان منشیات جیسی لعنت سے
بچے رہتے ہیں ۔