Jun 08, 2017 01:11 pm
views : 730
Location : Federal Judicial Academy
Islamabad- Hassan Nawaz at Federal Judicial Academy
اسلام آباد،وزیر اعظم کے صاحبزادے حسن نواز دوسری بار جے آئی ٹی کے سامنےپیش ہو گئے
وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز شریف جے آئی ٹی کے
سامنے پیش ہوگئے ہیں، حسن نواز شریف اور حسین نواز شریف کو پاناما کیس کے
حوالے سے قائم کی جانے والی جوڈیشل انکوائری ٹیم نے تفتیش کیلئے طلب کیا
تھا، حسن نواز شریف آج اور حسین نواز شریف کو کل عدالت کے سامنے پیش کیا
جائے گا، حسن نواز شریف اس سے قبل بھی اسی کیس کے سلسلے میں انکوائری ٹیم
کے سامنے پیش ہوچکے ہیں۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے
رہنما آصف کرمانی کا کہنا ہے کہ ہمیں جوڈیشل اکیڈمی میں جانے کی اجازت
نہیں یہاں کا تمام انتظام جے آئی ٹی کے زیر انتظام ہے۔
فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے باہرذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے
ہوئے آصف کرمانی نے کہا کہ یہ جے آئی ٹی ہے یا جیمز بونڈ کی سنسنی خیز مووی
؟ان کا کہنا تھا کہ یہاں چڑی بھی پر نہیں مار سکتی، ایسے میں ایک تصویر
لیک کردی جائے آخر اس کا مقصد کیا ہے؟ میری معلومات کے مطابق حسین نواز کی
تصویرویٹنگ روم کی نہیں بلکہ انٹیروگیشن روم کی تھی، کچھ روز پہلے حسین
نواز آئے تو ایک ایمبولینس اندر گئی، جس کے بعد ہم سب ہی مضطرب تھے،عدالت
عظمیٰ تحقیق کرائے کہ ایمبولینس اسکینڈل میں کون ملوث ہے اور انٹیروگیشن
روم کی تصویر کیسے لیک ہوئی ۔
وزیراعظم کے مشیرنے کہا کہ الحمد للہ ہمارے ہاتھ صاف ہیں، ہم اللہ پر یقین
رکھتے ہیں، ہم اداروں کا احترام کرتے ہیں، تمام ادارے بھی آپس میں احترام
رکھیں، پی ٹی آئی میں شامل ہونے والوں کو 2013 میں عوام نے مسترد کردیا
تھا، چینل پر بیٹھے کچھ لوگوں کی خواہش ہوسکتی ہے کہ تصادم ہو، ہم اداروں
پر اعتماد اور یقین رکھنے والے ہیں ایسا کچھ نہیں ہوگا تاہم خدشات اور
تحفظات ہم نے پہلے ہی سامنے رکھ دیے تھے۔
اس موقع پر لیگی رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا کہ میڈیا کو اپنے تحفظات سے
آگاہ کرنے کا مقصد کسی کو متنازع بنانا نہیں ہے ،اپنے تمام معاملات کو لے
کر سپریم کورٹ میں ہی جا رہے ہیں۔