Jun 08, 2017 02:34 pm
views : 747
Location : Civil Secretariat
Peshawar- Post Budget Briefing
پشاور،صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید کی پوسٹ بجٹ بریفنگ
صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید نے کہا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے بجٹ
اخراجات کا تخمینہ بشمول سالانہ ترقیاتی پروگرام بھی 603 ارب ہے رواں مالی
سال کی طرح اگلے مالی سال کے بجٹ کو تین حصوں فلاحی، ترقیاتی اور انتظامی
بجٹ میں تقسیم کیا گیا ہے ۔
صوبائی وزیرخزانہنے سول سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فلاحی
بجٹ کیلئے 336 ارب 27کروڑ مختص کرنے کی تجویز دی ہے جو کہ کل بجٹ کا 56
فیصد ہے اور رواں مالی سال کے مقابلے میں 14 فیصد زیادہ ہے ،انتظامی بجٹ
کیلئے 58 ارب 73 کروڑکرنیکی تجویز دی گئی ہے جو کل بجٹ کا 10 فیصدہے اور
رواں مالی سال کی نسبت 18فیصد زیادہ ہے جبکہ ترقیاتی پروگرام کا کل حجم 208
ارب روپے ہے جو رواں مالی سال کے مقابلے میں 29 فیصد زیادہ ہے اس میں 82
ارب روپے بیرونی امداد شامل ہے۔
مظفر سید نے کہا کہ صوبائی ترقیاتی پروگرام126 ارب روپے پرمحیط ہے بجٹ میں
تعلیم کیلئے 127 ارب 91 کروڑ روپے ہے، صحت کیلئے 49 ارب 27 کروڑ روپے ہے
جبکہ پنشن کیلئے 53 ارب روپے رکھے گئے ہیں جو کہ رواں مالی سال نسبت 30
فیصدزیادہ ہے۔