Jun 08, 2017 03:04 pm
views : 815
Location : Punjab Assembly
Lahore- Law Minister Punjab Rana Sana ullah Media Talk
لاہور،وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کی ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو
وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی غیر جانبدارانہ
تحقیقات نہیں کر رہی اور گواہان پر شریف خاندان کے خلاف بیان دینے پر
دباؤڈال رہی ہے،شریف فیملی کو انکے خلاف ثبوت لانے کا کہا جا رہا ہے۔
تحقیقاتی دورانیہ پر اعتراض کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ تحقیقاتی
ٹیم وزیر اعظم کے بیٹے حسین نواز سے گھنٹوں تک سوالات کیوں کر رہی ہے،جے
آئی ٹی چند گھنٹوں تک سوالات و جوابات کر سکتی ہے جبکہ لیکن یہ غیر مناسب
ہے کہ ٹیم 9 سے 13 گھنٹوں تک روزہ دار سے سوالات کرنا غیر مناسب ہے،وزیر
قانون نے کہا کہ 146ہمیں جے آئی ٹی پر تحفظات ہیں اور سپریم کورٹ کو اس کے
طریقہ کار کا نوٹس لینا چاہیے،انہوں نے واضح کیا کہ پی ایم ایل این کے
اعتراضات کا ہدف خصوصی عدالت نہیں ہے۔
وزیر قانون نے مزید کہا کہ عمران خان اس وقت سے ڈریں جب انکے خلاف جے آئی
ٹی سات ،آٹھ گھنٹے تحقیقات کرے گے،عمران خان کا اسٹیمینا تو تین چار گھنٹے
سے ذیادہ کا ہے ہی نہیں اگر ان سے اسطرح تفتیش کی گئی تو وہ بے ہوش ہو
جائیں گے۔