Jun 08, 2017 04:40 pm
views : 932
Location : SSG training area,Terbela
Rawalpindi- COAS General Qamar Javed Bajwa visited SSG training area at Terbela
راولپنڈی،آ رمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ایس ایس جی ٹریننگ سینٹر تربیلا کا دورہ
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایس ایس جی ٹریننگ سینٹر تربیلا کا دورہ کیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تربیلامیں نائجیرین فورسزکےدستےنے8ہفتوں کی تربیت
مکمل کی ،نائجیرین دستہ 26افسران سمیت 440جوانوں پر مشتمل تھا۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج انسداد دہشت
گردی کا وسیع تجربہ رکھتی ہے، دہشت گردی عفریت ہے، اس کے خاتمے کے لیے مل
کر کوششیں کرنا ہوں گی۔
جنرل قمرجاوید باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ
کوششوں کی ضرورت ہے۔دوست ممالک کو انسداد دہشت گردی کی تربیت دینے کے لئے
تیارہیں ۔