Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jun 08, 2017 04:40 pm views : 658

Location : Pakistan Navy Dockyard

Karachi- Pakistan Navy celebrates World Ocean Day 2017
  • Urdu

کراچی ، پاکستان نیوی میں آج سمندروں کا عالمی دن نہایت جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

سمندر وں کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور سمندروں کے تحفظ اور بقاء سے متعلق پاک بحریہ کے افسروں اور جوانو ں میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے پاکستان نیوی میں آج سمندروں کا عالمی دن نہایت جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔
ترجمان پا ک بحریہ کے مطابق سمندروں کا عالمی دن ہر سال آج ہی کے روز اقوامِ متحدہ کی زیر سرپرستی ساری دنیا میں منایا جاتا ہے جس کا مقصد سمندروں کی اہمیت کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا خصوصاََسمندروں اور سمندری وسائل کے بہترین استعمال سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے۔ سطح زمین کے تقریباََ دو تہائی رقبے پر سمندر پھیلے ہوئے ہیں جن پر زمینی حیات کی بنیا د قائم ہے۔ آج کے دن کی مناسبت سے اس سال جو موضوع منتخب کیا گیا تھا اس کا عنوان ہے مارا سمندر۔ ہمارا مستقبل جس کا مقصد اس حقیقت پر روشنی ڈالنا کہ زمینی حیات سمندروں پر منحصر ہے اور صاف شفاف سمندر ، سمندری حیات اور کرۂ ارض پر بسنے والے کروڑوں انسانوں کے لیے نہایت اہم ہیں۔
پاکستان نیوی نے ملک کی سمندری حدود کی واحد نگہبان اور محافظ ہونے کی حیثیت سے یہ دن نہایت جوش و خروش سے منایا۔ دن کی مناسبت سے پاک بحریہ کے تعلیمی اداروں میں مختلف سرگرمیوں کا انعقا د کیا گیا تھا جن میں خصوصی لیکچرز، سیمینارز، کوئز شوزاور مضمون نویسی کے مقابلے شامل تھے۔
علاوہ ازیں نیوی کے ساحلی یونٹس میں تعینات پاک بحریہ کے جوانوں کی جانب سے ساحلِ سمندر کی صفائی اور منوڑہ اور سی ویو پر عوام الناس میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے خصوصی واک کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔
اس موقع پر اپنے پیغام میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے کہا کہ اللہ نے پاکستان کو 1000کلو میٹر سے زیادہ طویل ساحل، وسیع خصوصی اقتصادی زون اور حیاتی اور غیر حیاتی وسائل سے مالا مال کونٹینینٹل شیلف سے نوازا ہے ۔ پاکستان نیوی سمندروں کے مفید استعمال کی ضرورت اور اہمیت کی ہمیشہ حامی رہی ہے تاکہ آئندہ نسلیں بھی ان بیش بہا خزانوں سے استفادہ کرسکیں۔
اپنے پیغام میں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نیوی سمندروں کے تحفظ اور بقاء کے حوالے سے کی جانے والی عالمی اور قومی کاوشوں میں موثر کردار ادا کرتی رہے گی۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved