Jun 08, 2017 04:52 pm
views : 725
Location : SIndh Rangers Center
Karachi- Corps Commandor Karachi visits Sindh Rangers Center
کراچی ،کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے سندھ رینجرز کے زیر انتظام اصلاحی مرکز کادورہ
کراچی میں کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے سندھ رینجرز کے
زیر انتظام اصلاحی مرکز کادورہ کیا جہاں وہ تقریب تقیسم اسناد کے مہمان
خصوصی تھے ۔
اس موقع پر کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے کہا کہ معاشرے
میں اساتذہ اور والدین کا تعلیم وتربیت میں کلیدی کرداررہا ہے اور جہا ں
تعلیم پر زور دیا جارہاہے وہاں تربیت کو بھی اہمیت دینا انتہائی ضروری ہے ۔
کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے مزید کہا کہ معاشرے کی ذمہ
داری ہے کہ وہ ان اصلاح تافتہ افراد کو قبول کرتے ہوئے نئی زندگی کے مواقع
فراہم کریں اور یہ ہم سب کا فرض ہے کہ ہم نئی نسل کی صلاحیتوں کو مثبت
رجحانات کی طر ف راغب کر یں ۔
کور کمانڈر نے بعد ازاں فارغ التحصیل ہونے والے افراد میں اسناد تقسیم کیں
۔اس سے پہلے اصلاحی مرکز پہنچنے پر ڈی جی رینجرز(سندھ)میجرجنرل محمدسعید نے
کورکمانڈ ر کاستقبال کیا ۔