Jun 08, 2017 05:21 pm
views : 743
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 204 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں204پوائنٹس کی کمی ریکارڈکی گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےچوتھے روزجمعرات کو مارکیٹ میں
مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 204پوائنٹس کی کمی کے
بعد49958پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کا آغاز منفی زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر384کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے149کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،
221کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ14کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی
ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہناہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔