Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jun 08, 2017 05:45 pm views : 745

Location : Ministry Of Foreign Affairs Office

Islamabad- Ministry Of Foreign Office Weekly Briefing
  • Urdu

اسلام آباد،ترجمان دفتر کارجہ نفیس زکریا کا ہفتہ وار بریفنگ سے خطاب

ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کی داستان رقم کی ہے اور مسلسل کررہا ہے گزشتہ صرف ایک ہفتے میں 9 بے گناہ افراد کو شہید کردیا گیا اور 12 افراد پیلٹ گنز کا نشانہ بنے سیدعلی گیلانی کی اپیل پر کشمیری کل یوم احتجاج منارہے ہیں پاکستان بھارتی مظالم کی بھرپور مذمت کرتا ہے۔
ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہنے کہا کہ بھارت کشمیری نوجوانوں کو ظلم و تشدد سے زیر کرنا چاہتا ہے لیکن کشمیری کسی صورت بھی اپنے حق خود ارادیت کی جدوجہد سے دستبردار نہیں ہوں گے عالمی برادری اور اقوام متحدہ کو بھی چاہیئے کہ کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لے،انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیر کے علاوہ خطے کے امن کو بھی نقصان پہنچا رہا ہے اور لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزی کی جارہی ہے ہم نے بھارت کو بارہا خبردار کیا ہے کہ وہ کسی بھول میں نہ رہے اور یہ بھی بتا چکے ہیں کہ بھارت پاکستان کی عسکری طاقت کے بارے میں بھی کسی غلط فہمی میں نہ رہے۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں کو دہشت گردی سے خطرہ ہے،اس لیے بارڈر منیجمنٹ انتہائی ناگزیر ہے اور اس بات کی ضرورت ہے کہ باہمی روابط سے بارڈر منیجمنٹ کو بہتر بنایا جائے، دونوں ممالک کو تعلقات کی خرابی کا باعث بننے والے عناصر کا راستہ روکنا ہوگا اور تعلقات کی خرابی سے فائدہ اٹھانے والوں کو مایوس کرنا ہوگا۔
نفیس زکریا نے کہا کہ قطری وفد کے دورہ پاکستان کے حوالے سے کوئی علم نہیں تاہم پاکستان کی کوشش ہے کہ موجودہ صورتحال کا بہتر حل نکل آئے پاکستان امت مسلمہ کے اتحاد پر یقین رکھتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت افغانستان میں ڈبل گیم کررہا ہے اور پاک افغان تعلقات خراب کرنے میں بھی بھارت ہی ملوث ہے، بھارت پاکستان کے خلاف افغان سرزمین استعمال کررہا ہے امریکا کے مدر آف بمز حملے میں 13 بھارتیوں کی ہلاکت اور اس پر بھارت کا در خواست نہ دینا اس بات کا واضح ثبوت ہے۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved