Jun 08, 2017 05:50 pm
views : 706
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif meeting with Bahawalpur Division MPAs
لاہور،وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے بہاولپور ڈویژن سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی کی ملاقات
لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے بہاولپور ڈویژن سے تعلق
رکھنے والے اراکین اسمبلی نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران بجٹ تجاویز ،امن
عامہ ، ترقیاتی سکیموں ، گندم خریداری مہم او ررمضان پیکیج کے حوالے سے بات
چیت کی گئی۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا آئندہ مالی سال کے بجٹ
میں ترقیاتی سکیموں کے لئے ریکارڈ فنڈز رکھے گئے ہیں۔وزیراعظم کی قیادت
میں ملک بھر میں توانائی منصوبے تیزی سے تکمیل کی جانب بڑھ رہے ہیں۔بجلی کے
منصوبوں کے مکمل ہونے سے ملک سے ہمیشہ کیلئے اندھیرے چھٹ جائیں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہاقائداعظم سولر پارک بہاولپور میں
400میگا واٹ کے شمسی توانائی کے کارخانے لگ چکے ہیں۔300میگا واٹ کا سولر
پاور پلانٹ ترکی کی کمپنی لگا رہی ہے۔پنجاب حکومت نے بہاولپور کے صحرا میں
توانائی منصوبے لگا کر نیا جہان آباد کر دیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے مزید کہاکوئلے کی بنیاد پر پاکستان کی
تاریخ کا سب سے بڑا او رسی پیک کا پہلا منصوبہ ساہیوال کو ل پاو رپراجیکٹ
1320میگا واٹ بجلی دے رہاہے۔اس منصوبے کا 22ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل
ہونے کا کریڈٹ وزیراعظم کی قیادت میں کی گئی کاوشوں اور محنت کو جاتا
ہے۔منصوبے کی تکمیل سے ملک کے خیر خواہوں کے چہروں پر خوشیاں ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے بہاولپور میں ہاکی کے فروغ کے لئے
اسٹروٹرف دینے کااعلان بھی کیا اور ہدایت کی سیکرٹری اسکولز ایجوکیشن
چولستان کا دورہ کریں اور وہا ں کے اسکولوں کے مسائل حل کریں۔
صوبائی وزراء ملک اقبال چنڑ ، چودھری محمد شفیق، ممبرقومی اسمبلی حمزہ شہباز او رانتظامی و پولیس افسران بھی ملاقات میں موجود تھے۔