Jun 09, 2017 12:15 pm
views : 681
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange,100 Index declines by 463 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رحجان ،463پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پانچویں روز جمعےکو مارکیٹ
میں مندی کا رحجان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس463پوائنٹس
کی کمی کے ساتھ49494پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ
میں مندی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر325کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس میں
سے 93کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،219کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
کمی جبکہ13کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔