لاہور،رمضان بچت بازار میں عوام کا رش
لاہورمیں سستا رمضان بازار میں لوگوں کا ہجوم، بڑے پیمانے پر عوام کی جانب
سے اشیاء خورد ونوش کی خریداری، سستی اشیاء ملنے پر غریبوں کے چہرے خوشی سے
کھل اٹھے،
شہریوں کا کہنا ہے کہ رمضان بچت بازار میں دیگر بازاروں کی نسبت سستا
سامان مل رہا ہےتاہم حکومت کو اس سلسلے میں مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
خریداری کے لئے آئے ایک شخص نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے
ہوئے کہاداموں میں دیگر بازاروں کی نسبت فرق ہے تاہم حکومت کو چاہیے کہ اس
سلسلے میں مزید قدامات کرے اور ا طرح کے بازار ساراسال لگائے جائیں تاکہ
مہنگائی کی چکی میں پستی عوام کو ریلیف مل سکے۔
ایک اور شہری نے کہا،باہر کی نسبت دس بیس روپے کا ہی فرق ہے۔